تہران(نیوزڈیسک)ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار 2افراد کو پھانسی دیدی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بھی مظاہروں کے الزام میں گرفتار 2افراد کو پھانسی دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا کے مطابق جن دو نوجوانوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک کی عمر 22 سال اور دوسرے کی 20سال ہے۔واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر 2022سے مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 63بچوں سمیت کم از کم 458افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔