• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی عمرہ ادائیگی، بیت اللّٰہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر کھولا گیا

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عمرہ ادا کردیا۔ آرمی چیف کیلئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ انہوں نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے۔

انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسجد نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ میں حاضری دی، عمرہ کی ادائیگی کے بعد حرم شریف میں نوافل ادا کیے، خانہ کعبہ کادروازہ خصوصی طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل اداکیا اور پاکستان، عالم اسلام کی ترقی خوشحالی، امن وامان کیلئے دعائیں کیں -

جنرل عاصم منیر سعودی عرب سرکاری دورے پر دو دن پہلے پہنچے تھے آرمی چیف بننے کے بعد یہ انکا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اپنے ایک ہفتہ طویل دورے کے دوران آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں ہیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

اہم خبریں سے مزید