• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ن لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

شرقپور (نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ہونے والے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ علاقائی سیاسی مصروفیات سے نکل کر 24گھنٹے عمران خان کیلئے کام کرونگا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا اور ساتھ ہی رہوں گا، علاقائی سیاسی مصروفیات سے نکل کر 24 گھنٹے عمران خان کیلئے کام کروں گا، عمران خان کے ارد گرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جس کو جاننا ان کیلئے بہت ضروری ہے،پنجاب اور کے پی دونوں اسمبلیوں کو فوری تحلیل کر دینا چاہیے، پرویز الہٰی اگر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو پی ٹی آئی ارکان کو استعفے دے دینے چاہئیں، نظام بدلنے کیلئے میرے پاس فارمولے موجود ہیں ،جلد عمران خان سے مشاورت کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید