• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے صوبوں کا قیام ریاست اور عوام دونوں کی ضرورت، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انسانی جان و مال کا تحفظ سب سے مقدم ہے، سندھ حکومت کو نااہلی اور کرپشن پر غصہ نہیں آتا بلکہ درحقیقت انہیں ڈھائی ہزار ارب روپے سالانہ ہاتھ سے نکل جانے کا غصہ ہے۔ چھوٹے صوبوں کا قیام ریاست اور عوام دونوں کی ضرورت ہے، جس سے تمام قومیتوں کو بہتر انتظامی سہولیات اور اختیارات میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مختلف تقریبات میں شرکت اور بہادر آباد مرکز پر مرکزی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایسوسی ایشن کے صدر محمد منہاج گل فام اور دیگر تاجر رہنماؤں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر کراچی کی موبائل فون اور الیکٹرانکس مارکیٹوں نے نئے صوبوں کے قیام کی تحریک میں مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط حمایت کا بھی اعلان کیا۔
اہم خبریں سے مزید