• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزار کلومیٹراضافی سمندر کے باوجود 11 سال میں تیل و گیس کی تلاش میں کامیابی نہ ملی

اسلام آباد (تجزیہ: حنیف خالد)پاکستان کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنالوجی کی دس سالہ مسلسل محنت اور پاکستانی ماہرین کی غیر معمولی کاوشوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری قوانین (یو این سی ایل او ایس) (یونائیٹد کمیشن فار لاز آف اوشن) کی منظوری سے 2015ء میں پاکستان کی سمندری حدود میں تقریباً پچاس ہزار مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا، تاہم اس تاریخی کامیابی کے ساڑھے گیارہ سال گزرنے کے باوجود کوئی پاکستانی حکومت اس اضافی سمندری علاقے میں زیرِ سمندر پوشیدہ قدرتی وسائل، تیل، گیس اور قیمتی معدنیات کی تلاش میں خاطرخواہ اقتصادی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ اس وقت کے صدر پاکستان ممنون حسین مرحوم نے 23 مارچ 2015ء کو مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر قوم کو اس تاریخی کامیابی سے آگاہ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید