• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کے رکن ممالک کی مسئلہ جموں و کشمیر کو اہم ترجیحی شعبے کے طور پر شامل کرنے کی منظوری

جدہ (شاہد نعیم)او آئی سی کے رکن ممالک نے مسئلہ جموں و کشمیر کو اہم ترجیحی شعبے کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دے دی۔او آئی سی پروگرام آف ایکشن 2026ء تا 2035ء سے متعلق بین الحکومتی ماہرین گروپ (IGEG) کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔ - پاکستان کی نمائندگی سید محمد فواد شیر نے اجلاس میں کی۔ او آئی سی کے رکن ممالک نے مسئلہ جموں و کشمیر کو اہم ترجیحی شعبے کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دی۔ بین الحکومتی ماہرین گروپ (IGEG) کا آئندہ اجلاس جنوری 2027ء کے دوسرے نصف میں منعقد ہوگا۔,جلاس میں او آئی سی پروگرام آف ایکشن 2026ء تا 2035ء کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ترجیحی شعبوں کے تحت اسٹریٹجک اہداف کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔او آئی سی پروگرام آف ایکشن آئندہ دس برس کے لئے تنظیم کی پالیسیوں اور ترجیحات کا اہم اسٹریٹجک لائحہ عمل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید