• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول، سردار اختر مینگل اور لیاقت بلوچ کے فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے

اسلام آباد (ناصر چشتی / رانا غلام قادر) پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کےمولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے۔ جمعیت سربراہ سے اظہار یکجہتی ، رہائش گاہ سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور نظر بندی کی مذمت کی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے ان کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا۔ مولا نا فضل الرحمن نے بتایا کہ میرے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا۔ خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا۔ دریں اثناء مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی محمد ہمایون خان جے یو آئی کے سربراہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے نظر بندی کے اقدام کی مذمت کی نی بنایا جائے۔سردار اختر مینگل نے مولانا کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے کی مذمت کی۔ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی نظر بندی اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید