• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS مشن کے دوران خلائی اسٹیشن کے باہر تجرباتی آلات نصب کیے جائیں گے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سی ایس ایس ( CSS) مشن کے دوران خلائی اسٹیشن کے باہر تجرباتی آلات نصب کیے جائیں گے جہاں انہیں خلا کے سخت ماحول کا سامنا ہوگا۔ سپارکو کے مطا بق تجرباتی آلات کو کائناتی شعاعوں اور خلائی تابکاری کے اثرات کے مطالعے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ تجربات کے ذریعے خلائی ماحول اور تابکاری کے اثرات سے متعلق سائنسی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ پاکستانی سائنس دانوں اور محققین کو خلائی تجربات میں تحقیق کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ مشن پاکستان کی سائنسی اور تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کا اہم موقع ہے۔ پاکستان کو خلاء میں سائنسی تجربات کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ مشن سے پاکستان کے مستقبل میں انسانی خلائی پرواز اور خلائی سائنس کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید