• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملوں کا خوف،ٹرمپ کابینہ کے ارکان فوجی اڈوں پر منتقل ہونے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی حملوں کا خوف،ٹرمپ کابینہ کے ارکان فوجی اڈوں پر منتقل ہونے لگے۔واشنگٹن میں عدم تحفظ کے باعث فوجی رہائش گاہوں کا انتخاب،ٹرمپ انتظامیہ کے تقریباً چھ ارکان فوجی اڈوں پر مقیم ، فوجی رہائش گاہوں کے کرایوں وقانونی حیثیت پر سوالات، ماہرین کا کہنا ہے اس عمل سے سرکاری عہدیداروں کا عوام سے فاصلہ بڑھ رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے تقریباً چھ ارکان واشنگٹن میں فوجی اڈوں پر قائم محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہوچکے ہیں، جہاں ماضی میں زیادہ تر اعلیٰ فوجی افسران قیام کرتے تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایرانی دھمکیوں کے باعث فوجی اڈے پر رہائش اختیار کی، جبکہ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہاں مقیم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید