• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا دورۂ سندھ، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشستیں

اسلام آباد(طاہر خلیل) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دورۂ سندھ کے دوران آئی بی اے سمیت مختلف جامعات کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں کیں جن میں شرکا کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے گئے اور طلبہ نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق دورۂ سندھ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ بھی خصوصی نشستیں منعقد کیں، ان نشستوں کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکا کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیئے اور قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف شعور اجاگر کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
اہم خبریں سے مزید