• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوچل فنڈ کے اثاثوں کی مالیت 4.72 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی، وزیر خزانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی میوچل فنڈ انڈسٹری کے زیرِ انتظام اثاثوں کی مالیت 4.72 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی، پاکستان کی ضروریات کا حل برآمدات پر مبنی ترقی میں ہے جس سے ملک کو بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، کراچی میں MUFAP کی سلور جوبلی تقریب کے عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے MUFAP کے چیئرمین شہزاد دادا،مہمانِ اعزازی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے کمشنر محمد علی فرید خواجہ ، MUFAP کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مشمومہ زہرہ مجید نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP) کو حکومت کے سامنے ٹیکس سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے انڈسٹری کو درپیش ٹیکس اور ریگولیٹری مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہے،میوچل فنڈ انڈسٹری سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ PSX میں نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت میں 60 سے 70 فیصد حصہ ملینیلز اور جنریشن زیڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا ہے۔
اہم خبریں سے مزید