• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت پڑنے پر گندم کی اضافی درآمد پر بھی غور کیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر گندم کی اضافی درآمد پر بھی غور کیا جائے گا ، پہلے سے طے شدہ مقدار میں گندم کی درآمد کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں مناسب قیمتوں پر گندم کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں سال 2026-27 کے لیے گندم کی درآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں گندم کی خریداری اور درآمد کے جاری انتظامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت کی کہ چینی کی خوردہ قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید