• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے افغانستان میں خواتین کے ذاتی نام لینے پر بھی پابندی لگا دی

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں خواتین کے ذاتی نام لینے پر بھی پابندی لگا دی۔خواتین کو نام کے بجائے ’’بی بی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ہدایت ،طبی عملے کو نسخوں پر بھی ذاتی نام درج نہ کرنے کا حکم ، خواتین کی غلاموں کے برابر حیثیت ،شوہر کو بیوی پر جسمانی سزا دینے کا اختیار،غربت کے باعث کم عمر لڑکیوں کی جبری شادیوں میں اضافہ ہوگیا۔افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کے ذاتی نام استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ’’بی بی‘‘ یا دیگر القابات سے مخاطب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ زین نیوز اور برطانوی اخبار دی گارڈین کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں طبی عملے کو خواتین کے نام کے بجائے ’’بی بی‘‘ لکھنے اور طبی نسخوں پر بھی اس ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید