• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ فضل الرحمان کے زیر استعمال جا ئیدادوں کا مالک غیر ملکی نکلا، شناختی کا رڈمنسوخ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے زیر استعما ل جا ئیدادوں کے مالک کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا، سرکاری دستاویزات کے مطابق امان اللہ ولد محمد یونس، شناختی کارڈ نمبر 42301-8671001-5، کو نادرا اور اسپیشل برانچ کی تصدیق کے بعد غیر ملکی شہری قرار دیا گیا ،اس کا پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25نومبر 2026 کو باقاعدہ حکم جاری کر کے ان جائیدادوں کی چھان بین اور غیر قانونی حصول کی صورت میں قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔اصل سوال یہ ہے کہ ایک غیر ملکی شہری، جس کا شناختی کارڈ ہی جعلی ہو، پاکستان میں اربوں روپے کی جائیدادیں کیسے خریدتا رہا؟ فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت کوئی غیر ملکی حکومت کی پیشگی تحریری اجازت بغیر پاکستان میں زمین یا جائیداد نہیں خرید سکتا۔ لیکن یہاں قانون کو روندا گیا، جعلی شناختی کارڈ بنوایا گیا، اور پھر اسی جعلی شناخت کی آڑ میں جائیدادیں اپنے نام کروائی گئیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک جعلی شناختی کارڈ کا نہیں ، یہ ایک پورے فراڈ، دھوکے اور جعلی سازی کے نیٹ ورک کا خلاصہ ہے۔ یہ وہی امان اللہ ہے جس کی اسلام آباد میں جائیدادیں ہیں، جن میں گلبرگ گرینز کا مکان نمبر 318 اور سیکٹر جی-6/4 کا 1200 مربع گز کا مکان نمبر 7 شامل ہیں، اور یہی وہ جائیدادیں ہیں جو مولانا فضل الرحمان کے استعمال میں رہتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید