• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم دنیا اپنی سلامتی کیلئے اب خود متحد ہو رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ ایک واضح پیغام ہے کہ مسلم دنیا اپنی سلامتی کیلئے اب خود متحد ہو رہی ہے، سیکرٹریٹ کا قیام اس اتحاد کو مستقل بنیادوں پر کھڑا کرتا ہے، یہ اعلامیہ کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، حوثی ملیشیا کے حملوں کے شہریوں اور انفراسٹرکچر پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور دور اندیش قدم ہے۔ پہلی بار پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے تین اہم مسلم ممالک نے اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی اور خودمختاری کے احترام کو ایک رسمی اور ادارہ جاتی شکل دی ہے۔یہ صرف ایک بیان نہیں، بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ مسلم دنیا اب اپنی سلامتی کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے کے بجائے خود متحد ہو رہی ہے۔سیکرٹریٹ کا قیام اس اتحاد کو محض اعلانات سے آگے بڑھا کر عملی اور مستقل بنیادوں پر کھڑا کرتا ہے۔دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ یہ اعلامیہ کشیدگی کم کرنے اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔ اعلامیہ میں تنازعات کے پرامن حل، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید