• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے تعمیراتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے خصوصی اجلاس طلب

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کے تعمیراتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے خصوصی اجلاس طلب ،کانگریس میں ڈیموکریٹس کنٹرول سے پہلے 31دسمبر کو اجلاس ہوگا،مقصد منصوبوں کی منظوری کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ واشنگٹن میں گولف کورس کی تعمیرنو منصوبے کا حصہ ،ٹرمپ کے دیگر تعمیراتی وترقیاتی منصوبوں کو بھی آگے بڑھانے کی تیاری ،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعمیراتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے لیے ایک اہم وفاقی جائزہ پینل نے 31 دسمبر کو خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نیشنل کیپیٹل پلاننگ کمیشن کے چیئرمین نے یہ اجلاس کانگریس میں ڈیموکریٹس کے کنٹرول سنبھالنے اور کمیشن میں ان کی نشستیں بڑھنے سے چند روز قبل بلایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید