لاہور(نمائندہ جنگ)گجر پورہ کی حدود میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی ، ملزمان نے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق خلیل نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر ملکر خاتون (م) کو درندگی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرارہو گئے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم خلیل نے نوکری کا جھانسہ دے کر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال بلایا تھا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پریقینی بنایا جائے گا۔