کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، سعدیہ بادینی، فریدہ بلوچ، سعیدہ بلوچ، کلثوم اشرف، بی بی حلیمہ اور امام خاتون نے کہاہے کہ این پی خواتین ونگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ خواتین کے سوال پر شعور و آگاہی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر سیاسی عمل کا حصہ بنانے کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہےاوریہ جدوجہد ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان بھرمیں جاری ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام موسیٰ کالونی میںشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی بی ذکیہ ، بی جی زینب ، بی بی زینت ، بی بی صباء ، بی بی ماریہ ، بی بی سلمیٰ ، زر بی بی، حسن بانو کی سربراہی میں درجنوں خواتین نے شمولیت کااعلان کیا مقررین نے کہاکہ خواتین کو شعوری سطح پر سیاسی میدان میں منظم کررہے ہیں ۔