• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالے گی، ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نےبیان میں کہا ہے کہ پہلے ملک سنبھالا تھا اب ملک بچائینگے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نیازی دورحکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک اور عوام کو نکالے گی کیونکہ سابقہ دور حکومت کی نااہلی و کرپشن نے معیشت تباہ اور ملک کا ہر ادارہ تباہ کردیا تھا جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ چار سالہ دور میں ملک کو اتنا مقروض بنایا کہ اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اربوں ڈالرز کا مقروض بنانے والی پی ٹی آئی حکومت نے ملک و عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، گوگی، پنکی اور عمران نے خوشحال پاکستان کا ہر شعبہ تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت عوام کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالے گی اور دوبارہ خوشحالی کا سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک سنبھالا تھا اور اب بھی ملک کو بچائینگے۔
کوئٹہ سے مزید