• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، عمران کے کہنے پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ کو بھجوا دی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اختیار استعمال کرنے کیخلاف درخواست مزید سماعت کیلئے5رکنی بینچ کو بھجوا دی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیے درخواست کیسے قابلِ سماعت ہے؟ عدالت محض خدشہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ کے آئینی اختیارات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ درخواست قبل از وقت ہے ،وزیراعلیٰ کوئی غیر قانونی اقدام کریں تو عدالت مداخلت کر سکتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنا اختیار استعمال کریں یا نہ کریں، کیسے کہے سکتے ہیں؟عدالت نے کہا اس کیس کو لارجر بنچ میں بھیج دیں کیونکہ وہاں اسی نوعیت کا معاملہ زیر سماعت ہے، آمنہ قادر ایڈووکیٹ نے کہا یہ کیس ان درخواستوں سے مختلف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید