• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں، صرف استعمال کیا جاتا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر خزانہ نے چھ ارب ڈالرز کمرشل اکاؤنٹ کا حوالہ دیکر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کو خوف زدہ کر دیا ہے، معاشی سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کیلئے بھی خطرہ ہے، اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے صرف استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے، ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کرینگے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، اگلے 100روز میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں، یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لئے ہیں، سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے۔ 77وزراء 165 لگژری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کیلئے تو پیسے ہیں لیکن آٹے کے تھیلے کیلئے نہیں۔