لاہور (این این آئی) سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین دوبارہ متحریک ہو گئے، وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کے ہمراہ سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔