لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب میں انتشار پھیلانے کیلئے کرمنل منسٹر یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اپنا کام کرنے کی بجائے کبھی چوہدری شجاعت کے گھر اور کبھی پنجاب اسمبلی آجاتے ہیں۔انہیں بھی پتہ ہے کہ کھوٹے سکے انکا ساتھ دینے والے نہیں ہیں۔ کوئی بھی اس ملک دشمن اور ہارے ہوئے ٹولے کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے۔ عوام کسی کو بھی اپنے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پنجاب کی سیاست میں سب سے غیر متعلقہ شخصیت زرداری ہے۔ پنجاب کی سیاست میں آصف زرداری نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں۔ زرداری صرف کمپنی کی مشہوری کیلئے ایک سستا اشتہار ہے۔ ان خیالات کااظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے۔ ایک بلاول ننھا منھا سا مارچ لیکر نکلا اور ایک خاتون نے اپنے کزن کو لیکر گوجرانولہ تک ناکام مارچ کیا اس وقت روٹی 10 روپے کی تھی اور اب 35 روپے کی ہے۔ ۔ قبل ازیں مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے ۔