نئی دہلی(نیوز ایجنسی) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر صورتحال چیلنجنگ اور غیر یقینی ہے۔ 75 ویں آرمی ڈے سے قبل جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل پانڈے نے کہا کہ مشرقی لداخ میں فوجی کشیدگی حل کرنے کے لئے مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی فوج کی تیاریوں کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے کچھ علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن انڈیا بھی اسی کے مطابق تمام اقدامات اٹھا کر ہر طرح کی تیاریاں کر رہا ہے۔