• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچاخان اور ولی خان نے پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نظر علی پیرعلیزئی نے کہا کہ باچاخان اور ولی خان نے پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے بہت قربانیاں دی ہے 20 جنوری کوکوئٹہ میں ان کی برسیوں کے لئے جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ باچا خان بابا اور ولی خان بابا برسی مناسبت اے این پی ضلع کوئٹہ سٹی و مضافات علاقوں کے دوروں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے 13جنوری 3 بجے مشرقی بائی پاس،جتک سٹاف،سٹلائٹ ٹاؤن سرکل بمقام ملاخیل ہاؤس،13جنوری 5 بجے مغربی بائی پاس،ہزار گنجی،کلی گلزار،کلی خزان سرکل بمقام حاجی ماسٹر ترہ کئی ہاوس، 14 جنوری 3 بجے خروٹ آباد سرکل بمقام حاجی اللّٰہ داد خروٹی ہاؤس،14جنوری 5 پشتون باغ،کاکڑٹاؤن،فیصل ٹاؤن سرکل بمقام ملک رمضان اچکزئی ہاؤس،15جنوری 3 بجے نوحصار ،اغبرگ،بلیلی سرکل ملک بہاؤ الدین خان ہاؤس، 15 جنوری 5 بجے سٹی سرکل بمقام یاسین آغا آفس،16جنوری 3 بجے چشمہ اچوزئی،ائیرپورٹ روڈ سرکل بمقام حاجی ثنائاللہ کاکڑ ہاؤس چشمہ، 16جنوری 5 بجے ہنہ اوڑک،سرہ غڑگئی، نواں کلی سرکل کلی صاحبزادہ فضل خان ہاؤس میں اجتماع ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید