پشاور (اے پی پی):پشاور میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان خان نے لکی مروت میں مختلف فلور ملوں اور بازاروں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے آٹے کا معیا ر اور نرخ نامہ چیک کیا۔انہوں نے فلور ملوں کی انتظامیہ اور تاجربرادری کو متنبہ کیا کہ لکی مروت میں گندم اور آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہیں لہذاڈیلرز سرکاری نرخ پر آٹے کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔