ملتان (سٹاف رپورٹر) بزم المعصوم پاکستان کے سربراہ خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی،مجددی سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد آباد شریف دو روزہ دورہ پر آج صبح 11بجے لاہور سے ملتان پہنچیں گے،وہ جامعہ الطافیہ سلطان الزاکرین نزد بہاولپور بائی پاس ملتان میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور بعد نماز مغرب بزم المعصوم کے رہنما پیر صوفی حاجی محمد اکبر الطافی کے ختم چہلم پر منعقدہ عظمت سیدنا صدیق اکبر ؓ کانفرنس سے صدارتی خطاب کریں گے۔