ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایم اے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی ڈاکٹر مجتبی ٰصدیقی اور ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر محمد اقبال سے ملاقات کی اور کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف بلا جواز شروع کی جانے والی انکوائریوں سے شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ڈاکٹروں کے ہاسٹل میں کامن روم اور کینٹین موجود نہیں۔وفد میں ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر مرتضی بلوچ ،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر وقار نیازی موجود تھے۔