ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان نے صارفین کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئےقادر آبادسب ڈویژن ساہیوال کی جامع مسجد میں کھلی کچہری لگائی جس میں 14صارفین نے بلوں کی اقساط، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع، نئے کنکشنز کی تنصیب اور میٹرز تبدیلی کی شکایات پیش کیں۔ ان شکایات پر موقع پر احکامات جاری کردئیے گئے۔