• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان‘ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ‘پولیس اہلکار اور شہری شہید

چوٹی زیریں‘وہوا‘ڈیرہ غازی خان (نامہ نگاران )وہوا(نامہ نگار) تھانہ وہوا کی حدود میں واقع پولیس پکٹ جھنگی پر نامعلوم دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شہری شہید، ایک پولیس اہلکار شدید زخمی، دہشت گردوں نے پکٹ پل جھنگی پر فائرنگ کر دی‘ہیڈکانسٹیبل مظہر اور شہری باسط چل بسے‘کانسٹیبل رمضان زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ وہوا کی حدود میں پنجاب اور کے پی کے کے بارڈر پر واقع پولیس پکٹ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے کلاشنکوفوں سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پکٹ پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال قیصرانی اور وہاں موجود ایک مقامی فرد باسط ولد سیف اللہ شہید موقع پر شہید ہوگئے جبکہ کانسٹیبل محمد رمضان شدید زخمی ہوگیا زخمی اہلکار محمد رمضان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا حملہ کے بعد دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید