لاہور(نمائندہ جنگ، این این آئی) گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے آئینی وقانونی ماہرین سےمشاورت مکمل کرلی،پنجاب اسمبلی آج ٹوٹنےکاامکان.
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےگزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمجھے دو دن میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے،وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل فیصلہ ہے.
آئین میں اسمبلی کی تحلیل کا ذکر موجود ہے تو سمری پر فیصلہ کرنا ہو گا، سمری کے بعد اسمبلی کی تحلیل آئینی ضرورت ہے مگر مشکل مرحلہ ہے،پنجاب میں الیکشن کیلئے 90 دن درکار ہونگے۔