• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور (اے پی پی):ضلع صوابی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ڈپٹی کمشنر، صوابی نصرللہ خان نے ڈپٹی کمشنر آفس صوابی میں بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلا کرمہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جناب کیپٹن (ریٹائرڈ)نجم الحسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی جناب گوہر علی خان صاحب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی جناب لطیف اللہ صاحب، صوابی، اسسٹنٹ کمشنر صوابی و لاہور، نان سٹاف آفسر، ای پی آئی کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر، صوابی نے کہا کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین پولیو کے تدارک کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں اور مہم کے دوران سو فیصد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت یقینی بنایا جائے -انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
پشاور سے مزید