ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑسی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں واقع میں چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا۔ ایس ڈی پی او مظفر آباد ابراہیم خان دریشک، انچارج سیکیورٹی راؤ صنوبر علی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج اور رینجرز کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے چائنیز کیمپ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور چینی انجینئرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے چینی باشندوں کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اس موقع پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ایس ڈی پی او مظفر آباد کو ہدایت کی کہ ان مقامات کا وقتاً فوقتاً وزٹ کریں سیکیورٹی چیک کریں اور جوانوں کو بریف کریں۔ سی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔