• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین چینی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی حامی

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین کے 27رکن ممالک میں اکثریت چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جانے کی حمایت کررہی ہے، یہ بات یورپی کمیشن نےگزشتہ روز بتائی۔ یورپی ممالک کے درمیان اس تجویز پر اتفاق رائے یورپی یونین کی وزارت صحت کے حکام کے اجلاس میں ہوا ہے۔ یورپی یونین کے ہنگامی اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ چینی مسافروں کے داخلے سے متعلق یورپی اتحاد کی جانب سے کون سے اقدامات اٹھائے جائیں جس کا اطلاق پورے اتحاد پر ہو۔ دوسری جانبعالمی ماہرینِ صحت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین کا سرکاری میڈیا ملک میں کووڈ 19کی نئی لہر سے پیدا ہونے والے انفیکشن سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اموات کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار کو کم ظاہر کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق 7 دسمبر کو چین نے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی تھی جس کے بعد دیگر ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کو لازمی ٹیسٹ کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔بین الاقوامی ماہرین صحت نے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں رواں سال کم از کم 10لاکھ اموات کی پیش گوئی کی ہے۔
یورپ سے سے مزید