• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء  کو پنجاب پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ نہیں ہوا، احسن اقبال

لاہور (جنگ نیوز) وفاقی وزیر و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو پنجاب کی پارٹی صدارت سے ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،و ہی پنجاب کے صدر ہیں،مجھے تو کسی نے صوبائی صدر بننے کیلئے نہیں کہا۔ رانا ثناء اللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے احسن اقبال کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رانا ثناء ہی پنجاب کے صدر ہیں، آج کے تنظیمی اجلاس میں بھی کسی کو عہدے سے ہٹانے سے کے حوالےسے کوئی بات نہیں ہوئی۔ تنظیمی اجلاس میں بھی کسی کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، مجھے تو کسی نے صوبائی صدر بننے کیلئے نہیں کہا۔
اہم خبریں سے مزید