اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دیا ہے تاکہ وہ لیڈر آف دی اپوزیشن کا عہدہ سنبھال سکیں مگر وہ قائد حزب اختلاف نہیں بن سکتے کیونکہ وہ رکن قومی اسمبلی نہیں رہے اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انہیں ایوان میں داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔
پارلیمانی زرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ قائد حزب اختلاف میں تبدیلی کا امکان نہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے اسپیکر کے پاس موجود ہیں اس وقت راجہ ریاض احمد رکن قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف ہیں جنہیں ایوان میں منتخب کیا تھا، جبکہ عمران خان اس وقت قائد حزب اختلاف کا عہدہ چاہتے ہیں تاکہ قائم مقام وزیر اعظم کی تقرر میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
زرائع نے بتایا ہے کہ قائم مقام وزیر اعظم کا تقرر ایک آئینی معاملہ ہے اور اسپیکر اس معاملے میں اپنا بھر پور کردار کرسکیں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی اپنے صوابدیدی اختیارات بھر پور طریقے سے استعمال کریں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 48 واں اجلاس پیر کی شام کو طلب کیا گیا ہے جو کے قریب دو ہفتے تک جاری رہے گا۔