پشاور (خصوصی نامہنگار)چترال ڈے کا دوروزہ کلچر سپورٹس اور میوزک پروگرام ختم ہوگیا جس میں چترالی باشندوں اور خصوصاً کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ایونٹ کا اہتمام محکمہ امور نوجوانان، کھیل اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اختتامی تقریب میں خاتون رکن اسمبلی رابعہ بصری نے انعامات تقسیم کئے ۔ چترال میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو شان چترال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہدایت اللہ کو ہا ئر ایجوکیشن میں مستحق طلباء و طالبات کو سکالرشپ فراہم کرنے، صحت کے شعبے میں آئی سپیشلسٹ زبیدہ کو آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق کتاب لکھنے، عنایت اللہ فیضی صاحب کو اردو ادب ترقی و ترویج میں ا خدمات ، سمیع الدین کو بلڈ ڈونیشن نیٹ ورک ،مزاحیہ ادا کار ایکٹر افسرعلی کو فن میں، اعجاز احمد اور احمد علی کو ماحولیات کے حوالے سے عوام میں شعوراجاگر کرنے، حسین احمد کو چترال میں فٹ بال کے فروغ ، سیف الرحمان عزیز کو ان کے پہلے آن لائن اخبار شروع کرنے اور معروف شاعر ظفراللہ پرواز کو کھوار ناول شائع کرنے پرایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گیمز کا انعقاد بھی کیا گیا ان ڈور گیمز بیڈمنٹن فاتح شریف اللہ ، ٹیبل ٹینس رنر اپ حماد ، خواتین ٹیبل ٹینس میں ثروت، ٹیگ بال میں جلال ، فٹ بال میں مستوج، کوئزمیں عطاءاللہ خان ، احمد حسین اور عزیزہ قمر نے پوزیشن حاصل کی۔