واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن 5 سے لیکر 6 فروری تک بیجنگ کا دورہ کریں گے
یہ بات ایک امریکی عہدیدار نے بتائی، ان کے دورہ چین کا طویل عرصے سے انتظار ہے جبکہ یہ ایک ایسے موقع پر ہوگا جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگیاں عروج پر ہیں
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بلنکن، صدر شی اور صدر بائیڈن ملاقات میں طے ہونے والے معاملات ہی کو آگے بڑھائیں گے اور امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لانے اور مستحکم کرنے میں مدد فراہم کریں گے
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بلنکن 5 فروری کو چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچیں گے اور اگلے روز مذاکرات کریں گے
چین میں کورونا وائرس کے کیسز پر بڑھتے ہوئے خدشات کے باوجود ان کا دورہ ہوگا، بلنکن اکتوبر 2018 کے بعد سے امریکا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیرخارجہ بن جائیں گے جبکہ آخری بار ان کے پیشرو مائیک پومپیو جو چین کے شدید ناقد ہیں نے مختصر دورہ چین کیا تھا۔