• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں جدید فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں جدیدفارنزک سائنس لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ابتدائی طورپر منصوبے کےلئے ساڑھے پانچ ارب روپےسے زائدکا پی سی ون تیارکیاگیا، منصوبے پر عمل درآمد کےلئے صوبائی محکمہ داخلہ کو منصوبے پر عمل درآمد کےلئے چالیس کنال کی اراضی حاصل کرنے اور پی سی ٹو تیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ،ا س بات کا فیصلہ پری۔ پی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس میں کیاگیاہے، اجلاس میں محکمہ داخلہ ،پی اینڈ ڈی اور پلاننگ کمیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں پشاور میں فارنزک سائنس لیبارٹری کے قیام کے منصوبے پر تفصیلی غور کےدوران اجلاس کو بتایاکیا کہ اس منصوبے کورواں مالی سال 2022-23کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاگیا تھا جس کےلئے بعد میں اے ڈی پی میں منصْوبے کے لئے عارضی طورپر مختص ایک ملین روپے روپے کے مقابلے میں 5545.318ملین روپے کا پی سی ون تیار کیاگیاجس میں 2.968بلین منصوبے کی عمارت کی تعمیر ،لیبارٹری کےلئے سامان اور کیمیکل کی خریداری کےلئے 1.1بلین روپے،لیبارٹری کےلئے گاڑیوں اور ہتھیاروں کی خریداری کےلئے 116.00ملین روپے ،محکمہ داخلہ کے نمائندے نے اجلاس کوبتایا کہ پی ڈی اے کو عدم ادائیگی کے باعث ابھی محکمہ داخلہ کے نام چالیس کنال اراضی ٹرانسفر نہ ہوسکی ۔

اہم خبریں سے مزید