ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کاپولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر تربیت 34 اے ایس پیز کا دورہ اس موقع پر امجد علی شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان نے انہیں کریمنل کیسز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ناقص تفتیش پرکیس سے حقیت نکالنامشکل ہو جاتا ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد 49 ویں سپیشلایزڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت اے ایس پی افسران کے وفد نے زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ۔وفد میں شریک ڈی آئی جی نعمان صدیقی نے پرو وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا وفد نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا دورہ کیااس موقع پر امجد علی شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /سینئر ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی۔