• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، اہلیہ مونس الٰہی کی درخواست پر ڈائریکٹر FIA سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 27 جنوری کو تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ ابھی فوری ریلیف نہیں دے رہا ،ایف آئی اے کیخلاف کارروائی کرنا چاہ رہا ہوں، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک سے استفسار کیا تم ملازمت کرنا چاہتے ہو یا سیاست کرنا چاہتے ہو؟ڈائریکٹر ہونے کے باوجود تمہارے کام کلرکوں والے ہیں،لگ رہا ہے کہ عدالت سے دفتر کی بجائے گھر جانا چاہتے ہو، رپورٹ پر کیوں دستخط نہیں کیے؟سارا جواب امکانات پر بنایا ہوا ہے،کیا صرف انکوائری پر کسی شہری کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیتے ہیں؟ مذاق بنایا ہوا ہے، تم خود رپورٹ پر دستخط کیوں نہیں کرتے؟آخری سماعت پر بھی کہاتھا کہ رپورٹ ایف آئی اے کا سربراہ جمع کرائے گا، پی این آئی ایل پر اب تک کتنے نام رکھے ہوئے ہیں، ابھی بتا سکتے ہو کہ کتنے نام ڈالے ہیں؟ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ابھی نہیں بتا سکتا،عدالت نے استفسار کیا کیوں نہیں بتا سکتے، بس نام ڈالے جا رہے ہو، یہ لسٹ تو اشتہاریوں کے لیے ہے جس میں لوگوں کو شامل کرتے جا رہے ہو، نظر آرہا ہے یہ سب سیاسی بنیادوں پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید