لندن(این این آئی)برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرلی، دوسری جانب لنکا شائر پولیس کے مطابق وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔کار کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر ایک سو پانڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی،انہیں غلطی کا مکمل احساس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں، وزیراعظم رشی سونک اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ چلتی کار میں بیٹھے تمام افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنی چاہیے۔