اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے فرد جرم میں ترمیم اور مقدمہ ریکارڈ کے حصول کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ 23 جنوری کو درخواست پر سماعت کریگا،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کو فرد جرم میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی جائے، ایل این جی ریفرنس کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے اور 15 جنوری 2021 کا ٹرائل کورٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔