لاہور(مانیٹرنگ سیل)قائدمسلم لیگ (ن) نوازشریف نےکہاہےکہ غیر متنازع شخص کی تعیناتی کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے،،صحافی کے سوال پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن میں قیادت کون کرے گا؟پرنوازشریف نےجواب دیاکہ اس پرجلدبات کروں گا۔قبل ازیں نوازشریف کی زیرصدارت لندن میںپارٹی رہنماؤںکااجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز،سینیٹرافنان خان،سعودمجیدودیگررہنماشریک ہوئے،اجلاس میں الیکشن کی تیاری،مریم نوازکی واپسی کےانتظامات اوردیگرامورزیربحث آئے۔