• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی صحافت کی شفافیت اور احتساب میں کلیدی اہمیت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چا ہئے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بات گزشتہ روز جرمن پریس فیڈریشن کے صدر کر سچئین زرم کی زیرِ قیادت تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات جرمن پریس فیڈریشن کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ تبادلے کی غرض سے تربیت گاہ کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کرے۔ ملاقات میں وفد نے دونوں ممالک کے مابین اس شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے صحافتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی جسکا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی سید فہد حسین، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ اعلیٰ حکام موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید