کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں موٹرسائیکل سوار نالے میں گر گیا ، پولیس اور ریسکیو عملےنے لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کردی، جہاں شناخت 60سالہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے ، اورنگی ٹائون تھانے کے سامنے تیز رفتار کار گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی طور پر زخمی ہوگئے، نیو کراچی 4k چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاںبیوی اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہا ں ان کی شناخت 40 سالہ آصف ولد غفار ، 38 سالہ کنول زوجہ آصف ، 4سالہ ولید ، 3سالہ صہیب،2 وہیب 3 سالہ عمار کے نام ہوئی ہے۔