• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے معافی مانگنا ہوگی، 5 کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، جاوید لطیف

لاہور( آئی این پی) وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف اپنی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دینگے ، نوازشریف نے ریاست اور قوم کیلئے بہت قربانیاں دیں مگر ان قربانیوں کا صلہ جو قوم اور ریاست کو ملنا چاہیے تھا وہ ضائع کیا گیا ،نواز شریف اب قربانی نہیں دیگا، جو نواز شریف سے زیادتی ہونے کا اقبالی جرم کر رہے ہیں ضروری ہے کہ ان پانچ کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، نواز شریف کو واپس لانا ہوگا، بتایا جائے کہ نواز شریف قوم کا محسن ہے اورہم سے غلطی ہوئی ، نواز شریف پر الزامات واپس لیکر ان سے معافی مانگ کر واپس لانا ہوگا ۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اتنا گند ڈال دیاہے کہ سارے حقائق سامنے لا کر ہم انتخابات میں جارہے ہیں ،ہم نے قومی مفاد میں خاموشی اختیار کی تھی مگر وہ قومی مفاد میں ثابت نہیں ہوئی تو اب ہم نے سارے کا سارے سبق قوم کو سنانا ہے ،جنرل (ر)باجوہ ، جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس (ر) ثاقب نثار ،جسٹس (ر) سعید کھوسہ اور عمران خان اتحادی ہیں ،یہ بینفشری ہیں، انہوںنے پاکستان کو اس حالت پر پہنچایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید