• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط کرنے پر متفق

بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں فریقوں نے تعاون کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ چین موسم بہارتہوار کے قریب آتے ہی افغانستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے ،امید ہے کہ افغانستان ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کرے گا۔متقی نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کسی بھی قوت کو اپنی سرزمین ان سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو افغانستان۔ چین دوستی کو سبوتاژ کرتی اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور افغانستان میں چینی اہلکاروں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گا۔چھن نے کہا کہ چین افغانستان سے اچھے ہمسایہ تعلقات، دوستی اور تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید