• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 5 دن میں کورونا سے 60 ہزار اموات

کراچی(نیوزڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، بیجنگ سے موصولہ اطلاع زرائع کے مطابق 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار اموات ہوئیں۔ چینی حکام کی جانب سے بتائی گئی اموات میں گھر پر ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے۔چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ شہری اس دوران احتیاط کریں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔چین میں 8سے 12جنوری کے دوران کورونا وائرس سے اسپتالوں میں تقریباً 60 ہزار اموات ہونے کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید