• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتما م مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

پشاور (وقائع نگار) تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتما م پشاور پریس کلب کے سامنے ضلع چترال میں سڑکوں کی خستہ حالی، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، علاقے میں غیر قانونی مائننگ اور چترال کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی دھرنا تیسر روز بھی جاری رہا، احتجاجی دھرنے کی قیادت تحریک تحفظ حقوق چترال کے صدر پیر مختار،چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چئیرمین وقاص احمد پروفیسر اسماعیل ولی، لیاقت علی، پی پی کے رہنما ابولائیس رامداسی، عنایت اللہ اسیر، عمیر خلیل اللہ اور دیگر رہنما کر رہے ہیں اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع چترال بالا اور چترال پائیں میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود ضلع چترال بالا اور چترال پائیں میں سڑکوں کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کے ساتھ ساتھ عوام کو طویل لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے چترال میں غیر قانونی ماءئنگ اور مائین سائٹس کی غیر مقامی افراد کو لیز کرنے سے مقامی لوگوں کے حق ملکیت متاثر ہوئے ہیں، تحریک تحفظ حقوق چترال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چترال کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے حل پر فوری توجہ مرکوز کی جائے ۔
پشاور سے مزید